خبریں
تبصرہ جات Sunday، 23 March 2008ایس۔ایم۔ایس کے ذریعہ بھیک مانگنے کا نیا طریقہ، زیر علاج ظاہر کرکےبیلنس مانگا جاتا ہے۔(قومی اخبار2008۔03۔22 )
فراڈ کا یہ ذریعہ واقعی بہت موثر ہے۔پرسوں میرے دوست کے پاس بھی ایسا ہی میسج آیا میں نے بھی دیکھا، میسج کچھ اسطرح تھا: ” آپ جو کوئی بھی ہو برائے مہربانی 20 روپے کا بیلنس بیھج دو میں ہسپتال میں ہوں۔” میرا دوست بیلنس بیھجنے کے لیے تیار تھا کہ معلوم نہیں کس مجبوری میںوہ بیلنس مانگ رہا ہے میں نے کہا اسے 20 روپے کے بیلنس کا کیا فائدہ ؟ اگر واقعی اس کو 20۔10 روپے کی ضرورت ہے تو اتنے پیسے ہسپتال میں کسی سے بھی لے سکتا ہے۔ آج کی اس خبر نے حقیقت بھی واضح کر دی۔
قرضے کے بدلے بیٹی یا گردے دینے کا مطالبہ، اسرار نے امان نامی شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ کا قرض لیا تھا جو غربت کی وجہ سے ادا نہ کرسکا، بدلے میں 19 سالہ جوان لڑکی کا رشتہ یا تینوں بیٹوں کا ایک ایک گردہ مانگ لیا۔ (قومی اخبار2008۔03۔22 )
ارے پکڑو پاکستان اور پاکستانی عوام کو ان کے قدم کس منزل کی طرف گامزن ہیں ؟
آخر میں ایک نعرہ
پاکستانی عوام زندہ باد

Sunday، 23 March 2008 بوقت 8:08 p
اس طرح کا ایک پیغام میرے بھائی کے موبائل فون پر آیا تھا ۔ اُس کے پاس یو فون ہے ۔ ہمارے پاس وارد اور موبی لنک ہیں ہمیں ایسا کوئی پیغام نہیں آیا ۔
Monday، 24 March 2008 بوقت 9:25 p
میرے دوست کو ٹیلی نار پر آیا تھا۔