جلتا دیا
اقتباسات Wednesday، 13 February 2008ایک ادھیڑ عمر شخص اپنے نوعمر بیٹے کے ساتھ شام گئے کسی بستی سے گزرا تو اس کی نظر ایک دوکان پر پڑی۔ اس نے چپکے سے بیٹے کے کان میں کہا:
“میں نے یہاں چار بار چوری کی ہے۔“
نو عمر بیٹے نے حیرت سے دکان کی طرف دیکھا۔ دیے کی مدھم سی روشنی میںاسے وہاںایک دکان دار نظر آگیا۔ اس نے اسی حیرت کے عالم میںاپنے باپ سے کہا:
“اس دکان میںتو اب بھی دیا جل رہا ہے ارو ہمارے گھر میںتو اب بھی اندھیرا ہے۔“
(بشکریہ بچوں کااسلام شمارہ292 ، 27جنوری 2008)

Recent Comments