اللہ کی نعمتیں اور ہم
تحرير کردہ: شکاری بتاريخ: Tuesday، 7 October 2008اللہ کی ہم پر بے حساب نعمتیں ہیں لیکن کبھی ہم نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں کہ وہ ہمیں کس کس طرح نوازتا ہے ۔ ہمیں اگر کوئی تھوڑی سی بھی تکلیف آجائے تو فورا ناشکری پر اُتر آتے ہیں اگر دیکھا جائے تو ہمارا ٹھیک طرح سے بولنا اور سن لینا بھی بہت بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ تب ہوتا جب بندہ کسی گونگے بہرے کے ساتھ بیٹھے۔۔
اللہ نے ہمارے جسم کا ڈیزائن ہی ایسا بنایا ہے کہ اس میں تھوڑی سی تبدیلی بھی بھدی لگتی ہے ۔ اللہ کا لاکھ شکر ہے اس نے مجھے ہر طرح کے (جسمانی) نقص سے پا ک بنایا ہے۔ کل جب میں دوکان پر جارہاتھا تو بس میں ایک بچے کو دیکھ کر میں ہل گیا اُس کا دایا کان ہی نہیں تھا، کان کی جگہ پر ایک باریک سا سوراخ تھا اس کا کان سےگلے تک کا حصہ اندر کو دبا ہوا تھا اور گال سے تھوڑا اُوپر اور کان کی جگہ سے نیچے گوشت کا ایک چھوٹآ سا ٹکڑا باہر کو اُبھرا ہوا تھا۔ صرف کان کی اُوپر کی شیو ٹھیک نہ ہونے سے اُس کا چہرہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں صرف اس پہلو کو دیکھوں اللہ نے میرے دونوں کان بالکل صیحیح ہیں تو اس کا شکر ادا نہیں کرسکتا جب میرا سارا جسم کسی نقص سے پاک ہے کہیں کوئی خرابی نہیں ہے تو میں اس کا کیسے شکر ادا کرسکتا ہوں۔
یا اللہ تیرا لاکھ شکر ہے تونے مجھے صحت مند جسم دیا، سوچنے والا دماغ دیا میں تیری نعمتوں کا شکرادا نہیں کرسکتا یا اللہ تو مجھے معاف کردے۔

Recent Comments